خلیجی خبریں

سعودی عرب میں عید الاضحی کی صبح ٹریفک حادثہ پیش آگیا۔

خلیج اردو: سعودی میڈیا کے مطابق آج مدینہ منورہ روڈ پر کبری ثول کے قریب ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں کچھ شدید زخمی ہیں۔ سعودی ہلال احمر کے آپریشنز روم کو جیسے ہی اس واقعے کی اطلاع ملی تو طبی امداد کی ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کر دی گئیں۔

طبی اہلکاروں کے مطابق یہ حادثہ شدید تھا جس کی وجہ سے کئی افراد جائے حادثہ پر بہت زیادہ زخمی دکھائی دیئے اور کچھ معمولی زخمی تھے۔

حادثے کے متاثرین کو طبی امداد دینے کے بعد شدید زخمی افراد کو خلیص جنرل ہسپتال اور کنگ عبداللہ میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹرز ان کی بہترین نگہداشت کر رہے ہیں۔ زخمیوں کی حالت کے پیش نظر انہیں ہسپتال منتقل کرنے کے لیے فضائی ایمبولینس بھی استعمال میں لائی گئی۔

جس کی وجہ سے تین افراد کی موت واقع ہو گئی تھی اور ایک شدید زخمی ہوا تھا۔ اس حادثے میں جان کی بازی ہارنے والوں میں ایک پاکستانی بھی شامل تھا۔ گاڑیوں میں موجود جو افراد کُچلے جانے کے باعث جاں بحق ہوئے تھے ان میں48 سالہ پاکستانی شامل تھا۔ اس کے علاوہ 37 سالہ فلپائنی اور 74 سالہ سعودی شہری بھی اس حادثے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ جبکہ ایک شدید زخمی کا تعلق مصر سے ہے۔

اس 52 سالہ شخص کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ اس حادثے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس سے اس حادثے کی سنگینی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

سعودی محکمہ ٹریفک کے مطابق یہ واقعہ اضرس سگنل پر اس وقت پیش آیا جب سگنل کھلنے ہی والا تھا کہ اسی دوران پیچھے سے ایک تیز رفتار ٹرک آیا۔جو ان کھڑی ہوئی گاڑیوں پر چڑھ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں یہ گاڑیاں بْری طرح پھنس گئیں۔ ابتدائی تحقیق کے مطابق یہ حادثہ ٹریک کی بریک اچانک فیل ہو جانے کی وجہ سے پیش آیا تھا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button