خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

عبداللہ بن زاید کی امریکا ، ہندوستان اور اسرائیل کے وزراء خارجہ کے ساتھ ورچوئل اجلاس میں شرکت

خلیج اردو: وزیر برائے امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النھیان نے چار فریقی ورچوئل اجلاس میں شرکت کی جس میں امریکی وزیر خارجہ انتونی بلینکن ، ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لابید بھی شریک تھے – اس اجلاس میں انہوں نے چاروں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کے ساتھ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے ذرائع اور مشترکا اہمیت کے کئی شعبوں میں شراکت داری قائم کرنے پر بات چیت کی – شیخ عبداللہ نے متحدہ عرب امارات ، امریکا ، ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان نمایاں تعلقات پر زور دیا اور چاروں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کیلئے موجود مواقع کو بروئے کار لانے کی اہمیت پر روشنی بھی ڈالی – انہوں نے کووڈ 19 کی عالمی وباء اور اس سے درپیش چیلنجز کے تناظر میں بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا اور عالمی اقتصادی فعالیت کیلئے مل کر کام کرنے اور معاشروں میں پائیدار ترقی کے حصول کی خاطر اہمیت کو بیان کیا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button