خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ابوظبی نے اسرائیل کے شہریوں کے لیے اہم رعایت کا اعلان کر دیا، گرین لسٹ میں اسرائیل بھی شامل

خلیج اردو: اماراتی ریاست ابوظہبی نے اسرائیل کے لیے ایک اور اہم رعایت کا اعلان کر دیا ہے۔ ابوظہبی کی جانب سے ابوظہبی کی جانب سے قرنطینہ فری ممالک پر مشتمل گرین لسٹ جاری کر دی گئی ہے، جس میں شامل مسافروں کو ابوظہبی آنے پر قرنطینہ میں نہیں رہنا ہو گا۔اس فہرست میں اسرائیلی باشندے بھی شامل ہوں گی۔

ابوظہبی کے ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے ان ملکوں اور مقامات کی فہرست اپڈیٹ کی ہے جہاں سے آنے والے مسافر بغیر قرنطینہ کے ابوظہبی میں داخل ہو سکتے ہیں۔

تازہ ترین فہرست میں چودہ ممالک شامل ہیں۔ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کی جاری کی گئی نئی فہرست کے مطابق اب اسرائیل سمیت متعدد ممالک سے آنے والے افراد کو ابوظہبی ایئرپورٹ پر صرف پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ انہیں قرنطینہ اختیار کرنے کی پابندی نہیں ہوگی۔ گرین لسٹ میں آسٹریلیا، بھوٹان، برونائی، چین، گرین لینڈ، ہانگ کانگ، آئس لینڈ، اسرائیل، ماریشس، مراکش، نیوزی لینڈ، سعودی عرب، سنگاپور اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔
اسی طرح ان ممالک سے آنے والے غیر ملکی باشندوں کو بھی قرنطینہ کی پابندی سے بھی استثنیٰ حاصل ہو گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button