خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ابوظہبی نے مسافروں کیلئے نیا ضابطہ کار جاری کردیا

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کے شہریوں و مقیم غیرملکیوں اور سیاحوں کےلیے اماراتی حکام کی جانب سے بنائے گئے ضابطہ کار میں ترمیم کردی گئی ہے۔

امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ اس طریقہ کار پر اتوار 15 اگست 2021 سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

ترمیم کے مطابق گرین لسٹ شامل ممالک سے آنے والے ویکسین یافتہ مسافروں کو ابوظبی پہنچنے پر بغیر قرنطینہ ہوئے پی سی آر ٹیسٹ لازمی کرانا ہوگا اور پھر یہی ٹیسٹ چھٹے دن دہرانا ہوگا جب کہ دیگر جگہوں سے آنے والوں کو بھی پی سی آر ٹیسٹ کے ساتھ 7 روز کےلیے قرنطینہ بھی ہوگا پڑے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گرین لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والے وہ مسافر جنہوں نے ویکسینیشن نہیں کروائی انہیں بغیر قرنطینہ لازمی پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا اور پھر یہ ٹیسٹ چھٹے اور نویں دن دہرانا ہوگا لیکن دیگر جگہوں سے آنے والوں کو 10مذکورہ اعمال کی انجام دہی کے ساتھ روز کا قرنطینہ بھی کرنا ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سفری ہدایت نامے میں ترمیم کے بعد ابوظبی میں عوامی مقامات پر صرف ان لوگوں کو جانے کی اجازت ہوگی جنہوں نے مکمل ویکسینیشن کروائی ہوگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button