خلیجی خبریں

بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے شکار ایک اور ہمسایہ ملک میانمارکی بھارت سے جڑے سرحدی علاقے میں فضائی کاروائی

خلیج اردو: میانمار نے بھارت سے جڑے سرحدی علاقے میں فضائی کارروائی کردی۔ فضائی حملوں میں تھانتلانگ میں چن نیشنل آرمی کے ٹھکانوں کو لڑاکا جدید طیاروں سے نشانہ بنایا گیا
اطلاعات کے مطابق بھارت کے اندر بھی کچھ کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا، اس حملے میں خواتین سمیت تنظیم سے منسلک متعدد دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاعات ملی ہیں-

فضائی حملے میں تنظیم کے کیمپ وکٹوریا ہیڈکوارٹر کی متعدد عمارات، گھر تباہ ہوئے کیونکہ مکتی باہنی طرز پر میانمار کی سرحد پر بھارت نے یہ مبینہ تربیتی کیمپ قائم کر رکھے ہیں- میانمار میں سیاسی عدم استحکام پھیلانے کے لیے چن نیشنل فرنٹ 1988 سے سرگرم ہے، چن نیشنل فرنٹ نامی سیاسی تنظیم کا مسلح ونگ چن نیشنل آرمی کے نام سے میانمار میں دہشت گردی کارروائیوں میں ملوث ہے۔

میانمار میں دہشت گرد تنظیم کے خلاف کارروائی سے خطے کے امن کا سب سے بڑا دشمن چہرہ سامنے آ گیا اورثابت ہوا کہ بھارت بطور ریاست پورے جنوبی ایشیاء میں دہشت گردی کا کنٹرول روم ہے

پاکستان، افغانستان، سری لنکا سمیت خطے کے دیگر ممالک پہلے ہی بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نشانہ ہیں اور اب میانمار کی حکومت بھی تنگ آ کر بڑا ایکشن لینے پر مجبور ہو گئی، میانمار کے فوجی ایکشن سے بھارت کی دہشت گردی کا نیا چہرہ دنیا کے سامنے آیا کیونکہ بھارت دہشت گردوں کو ہتھیار، تربیت و دیگر وسائل فراہم کرنے کے لیے پیسے کا بے دریغ استعمال کر رہا ہے-

کچھ عرصہ قبل اکانومسٹ نے 44 بھارتی بنکوں کی مشکوک ٹرانزیکشنز کا پتہ چلایا تھا یہ مشکوک ٹرانزیکشنز مبینہ طور پر دہشت گردوں کی مالی معاونت کے لیے کی گئی تھیں

بھارت کا اپنے علاقوں آسام، کرناٹکا میں دہشت گرد تربیتی کیمپ آپریٹ کرنے کا معاملہ عالمی سطح پر بھی اٹھایا جا چکا جبکہ نیپال بھی اپنی سرحد پر بھارتی دھونس و دہشت گردی کا شکار ہے، سرحدی کشیدگی و جھڑپیں معمول بن چکی ہیں- اروناچل پردیش میں بھارت نے چین کے ساتھ بھی پنگے بازی کی کوشش کی اور منہ کی کھائی

میانمار کے آج کے ایکشن نے ثابت کر دیا پورے خطے میں بھارت کی بدمعاشی کو اب کوئی ملک برداشت کرنے کو تیار نہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button