خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ALECSO نے شیخہ علیزیا کو ”ثقافت کی غیرمعمولی سفیر” مقرر کردیا

خلیج اردو: عرب لیگ تعلیمی، ثقافتی اور سائنسی تنظیم (ALECSO) نے شیخہ علیزیابنت نھیان بن مبارک آل نھیان کو علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر 2021اور 2022 کے لیے ”ثقافت کی غیر معمولی سفیر” مقرر کیا ہے۔ شیخہ علیزیابنت نھیان تنظیم کی تاریخ میں اس عہدے پر تعینات ہونے والی پہلی شخصیت بن گئی ہیں۔ شیخہ علیزیا نے ابوظبی میں قصر الحسن میں منعقدہ ایک تقریب میں ALECSO کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد اولد عمار سے تقرری کی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔

تقریب میں ثقافت اور نوجوانوں کی وزیر اور متحدہ عرب امارات کے قومی کمیشن برائے تعلیم، ثقافت اور سائنس کی چیئرپرسن نورہ الکعبی، متحدہ عرب امارات کے قومی کمیشن برائے تعلیم، ثقافت اور سائنس کی سیکرٹری جنرل سلمیٰ الدرمکی اور وزارت ثقافت اور نوجوانوں کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں شیخہ علیزیانے ڈاکٹر محمد اولد عمار اور نورہ الکعبی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر اعتماد کرتے ہوئےانہیں ALECSO کے لیے ثقافتی سفیر مقرر ہونے کا اعزاز سونپا۔ انہوں نے کہا کہ یہ متحدہ عرب امارات کی قیادت کو لامحدود مواقع فراہم کرنے، ثقافتی اقدامات اور منصوبوں کی راہ ہموار کرکے ہماری قومی ثقافت کو فروغ دینے پرخراج تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے یہ کام ایک اعزاز ہے اور ہم تخلیقی صلاحیتوں کے شعبوں میں تعاون اور ثقافتی تحریکوں کے اجتماعی عمل کو جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔ شیخہ علیزیا نے کہا کہ ثقافت معاشروں کو بہتر بنانے اور برادریوں کے اندر بندھن باندھنے کا ایک ذریعہ ہے جو ہماری عرب شناخت اور ورثے پر قائم ہے۔ یہ ہمارے فخر کا ذریعہ ہے اور پائیدار معاشرے کے حصول کی طرف ہمارا راستہ ہے۔ مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر علم اور مہارت کا تبادلہ ان اخلاق کی نمائندگی ہے جن کی ہم قدر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابتی ابوظبی کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی دانائی، پیار، جرات، وسیع النظری، تاریخ سے رغبت اورورثہ سے وابستگی کے باعث ممکن ہوئی۔

سامعین سے خطاب کرتے ہوئے نورہ الکعبی نے کہا کہ آج کا دن شیخہ علیزیا کی تخلیقی صلاحیتوں اور ثقافتی کام کے طویل سفر کا اعتراف ہے جسے تیونس میں قائم تنظیم نے "ALECSO کے سفراء برائے ثقافت ” پروگرام کے تحت عرب ثقافت کے پہلے غیر معمولی سفیر کے طور پر منتخب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مشن کے لیے شیخہ علیزیا کا انتخاب ALECSO کی فعال کردار ادا کرنے میں دلچسپی کا اہم ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخہ علیزیا اپنی محنت اور لگن کی وجہ سے اس شعبے کی ایک بااثر اور معاون شخصیت بن گئیں جس نے عرب ثقافت کی حمایت میں اس کے اقدامات کے اعتراف میں کئی ایوارڈ حاصل کیے۔ نورہ الکعبی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے تمام ثقافتی ادارے عرب ثقافت کے غیر معمولی سفیر کو 2021 اور 2022 میں اپنے کاموں کو انجام دینے میں بھر پور تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شیخہ علیزیا مشترکہ عرب ثقافتی اقدامات کے اجراء اور نفاذ میں کلیدی شراکت دار ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ شیخہ علیزیا متحدہ عرب امارات، تنظیم اور عرب نوجوانوں کے لیے بہترین ثقافتی سفیر ہوں گی۔ ڈاکٹر محمد اولد عمار نے کہا کہ ALECSO کے لیے یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے جو متحدہ عرب امارات کے اہم کردار اور وقار کی حیثیت کے ساتھ ساتھ مشترکہ عرب ثقافتی عمل کو فروغ دینے اور اسباب کی خدمت میں اس کے دانشمند رہنماؤں کی جانب سے تعینات کی گئی قیمتی کاوشوں کی گواہی دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی، عرب اور عالمی سطح پر امن اور پائیدار ترقی کے لیے انکے کردار کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button