خلیجی خبریں

سعودی عرب میں تمام ہوائی اڈوں کو پوری گنجائش کے ساتھ کام کی اجازت

خلیج اردو: سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) نے اتوار کے روز تمام ہوائی اڈوں کو اپنے ہاں پروازیں پوری صلاحیت اور گنجائش کے ساتھ چلانے کی اجازت دے دی ہے۔

سرکاری سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق مملکت کی وزارتِ داخلہ نے کووِڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عاید سخت احتیاطی اقدامات میں نرمی کی منظوری دے دی ہے۔

وزارت داخلہ نےاعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں اجتماعات کی بھی اجازت ہوگی اور جن لوگوں نے کووِڈ-19 کی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوالی ہیں،انھیں لازمی ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

دریں اثناء ایس پی اے کی اطلاع کے مطابق مملکت کی وزارت کھیل نے اعلان کیا ہے کہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے زائرین کو کھیل کے تمام میدانوں اور سہولیات میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی کیونکہ انھیں پوری گنجائش کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button