خلیجی خبریں

سعودی شہر جدہ پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

خلیج اردو: سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ہفتے کی صبح جدہ شہر پر میزائل حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور دشمن کے ’فضائی ہدف‘ کو تباہ کر دیا گیا۔

سعودی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ ایک نامعلوم دشمن کے جدہ کی سمت فضائی ہدف کو راستے میں روک کر تباہ کرکے سعودی عرب کے ساحلی شہرکو بڑی تباہی سے محفوظ کیا گیا-

تاہم سعودی سیکیورٹی حکام نے حملے کی مزید معلومات نہیں بتائیں اور نہ ہی یہ بتایا کہ اس میں کون ملوث ہے۔ اس سے قبل بدھ اور جمعے کو جنوبی سعودی عرب خمیس مشیط اور جازان کی طرف بھیجے جانے والے ڈرونز بھی راستے میں روک کر تباہ کیے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button