خلیجی خبریں

اے این ایف خیبرپختونخوا کی باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور پر کارروائی لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

خلیج اردو: اے این ایف خیبرپختونخوا نے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی

تفصیلات کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات انسداد منشیات کے ادارے اے این ایف اور اے ایس ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے رہائشی محمد حامد خیرالبشر نامی ملزم کے سامان 13.070 کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی –

ملزم امارات ایئر لائنز کی فلائٹ نمبر EK-637کے ذریعے پشاور سے مالدیپ براستہ دبئی جارہا تھا ہیروئن کو بڑی مہارت کے ساتھ 2عددٹرالی بیگوں میں چھپا یا گیا تھا
ملزم کے خلاف CNSایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button