خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی کے حکمران اور ابوظہبی کے ولی عہد کے ٹوئٹر پر اعلانات

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے جمعرات کو کہا کہ متحدہ عرب امارات میں ستمبر میں 50 نئے قومی منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا۔

نائب صدر نے ٹوئٹر پر کہا کہ متحدہ عرب امارات کے پاس عیاشی کرنیکا وقت نہیں ہے ، اور وہ عالمی حالات کا انتظار نہیں کرتا کہ وہ اسکے مستقبل کا فیصلہ کرے۔ وہ اپنا فیصلہ اور مستقبل خود بناتی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ منصوبوں کا اعلان 5 ستمبر سے کیا جائے گا۔

ابو ظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان نے ایک ساتھ ٹویٹ میں کہا کہ "متحدہ عرب امارات کے لوگوں کو اپنے علم ، تخلیقی صلاحیتوں اور وسائل کو استعمال کرتے ہوئے حصہ لینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ ہماری قوم مستقبل کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ ”

ولی عہد نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اس مہینے میں 50 نئے قومی منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا ، جس سے ہماری ترقی کا سفر آنے والی نسلوں تک بڑھے گا۔”

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button