خلیجی خبریں

عرب اتحاد کی حوثیوں کے عسکری اہداف پر بمباری

خلیج اردو: یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد نے ہفتے کے روز صنعاء، صعدہ اور مآرب میں ایک آپریشن میں حوثی ملیشیا کے 13 فوجی اہداف کو تباہ کر دیا گیا ـ

اتحاد نے کہا کہ اہداف میں ہتھیاروں کے ڈپو، فضائی دفاعی نظام اور ڈرون کے لیے مواصلاتی مراکز شامل ہیں۔ صنعاء، صعدہ اور مآرب میں فوری خطرے کے تدارک کے لیے آپریشنز کیےگئے۔

اس سے پہلے اتحاد نے مآرب اور البیضاء میں ملیشیاؤں کے خلاف گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 اہداف کے نفاذ کا اعلان کیا، مآرب میں ایک فضائی دفاعی نظام اور ملیشیا کی 11 فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا اور 70 سے زیادہ جنگجوؤں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

اتحاد نے مزید کہا کہ ہم نے ساحلی فورسز کی مدد اور شہریوں کی حفاظت کے لیے مغربی ساحل پر ملیشیا کے 19 اہداف کو نشانہ بنایا۔

مغربی ساحلی علاقوں کارروائیوں میں ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ساتھ ساتھ ڈرونز کو ذخیرہ کرنے اور ہدایات دینے ایک سینٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

اتحاد نے مزید کہا کہ ہم سٹاک ہوم معاہدے کے متن سے باہر مغربی ساحل پر یمنی افواج کی کارروائیوں کی حمایت کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button