خلیجی خبریں

آرمی چیف کی شہزادہ محمد بن سلمان کو بطور وزیراعظم تقرری پر مبارک باد

خلیج اردو : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کو وزیراعظم اور شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کو وزیردفاع بننے پر مبارک باد دی ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز ال سعود کو وزیر دفاع مقرر کئے جانے پر بھی مبارک باد دی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان سعودیہ عرب کیساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا اور مسلم امہ میں سعودیہ عرب کی خصوصی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button