خلیجی خبریںعالمی خبریںمتحدہ عرب امارات

بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا نے دبئی کے عرب فیشن ویک میں کیا دھماکہ، تصاویر وائرل

خلیج اردو: بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا گزشتہ کافی دنوں سے اپنی دبئی (Dubai) چھٹیوں کو لے کر سرخیوں میں ہیں لیکن حال ہی میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ دبئی چھٹی پر نہیں بلکہ ایک فیشن ویک میں شامل ہونے کیلئے گئی تھیں۔ بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا گزشتہ کافی دنوں سے اپنی تصاویر اور ویڈیوز کو لے کر زبردست سرخیوں میں ہیں ، جو وہ دبئی سے شیئر کررہی ہیں ۔ انہیں دیکھ کر لوگوں نے اندازہ لگایا کہ وہ دبئی چھٹی پر گئی ہیں ، لیکن اب اروشی کے دبئی سفر کی اصلی وجہ سامنے آئی ہے ۔ یہاں پر اروشی نے ایسا دھماکہ کیا کہ ان کے فینس جان کر حیران رہ جائیں گے ۔ اس فیشن ویک سے اروشی کی تصویر سامنے آئی ہے ، جس کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ اروشی اس فیشن فیک میں کس قدر دبئی کے رنگ میں رنگی نظر آرہی ہیں۔ خاص بات یہ بھی ہے کہ اروشی روتیلا بالی ووڈ کی پہلی ہندوستانی اسٹار بنی ہیں جنہوں نے عرب فیشن ویک میں شو سٹاپر کے طور پر ریمپ واک کیا اور ساتھ ہی ایک فیشن فلم بھی بنائی ۔ اروشی روتیلا کا شمار اسٹائلش اداکاراوں میں ہوتا ہے۔ اروشی روتیلا نے مس یونیورس 2015 مقابلہ میں ہندوستان کی نمائندگی کی تھی ، جہاں انہیں مس دیوا یونیورس 2015 کا تاج پہنایا گیا تھا ۔ وہیں اب پہلی ہندوستانی اسٹار ہیں ، جو اب فیشن ویک میں شو سٹاپر بنی ہیں ۔ اپنی خوشی کو بیان کرتے ہوئے اروشی نے کہا کہ میں حقیقت میں اپنے آپ کو خوش نصیب محسوس کرتی ہوں کہ مجھے عرب فیشن ویک میں شو سٹاپر بننے والی پہلی ہندوستانی بالی ووڈ اداکارہ ہونے کا اعزاز ملا ہے ۔ انہوں نے جینیفر لوپیج ، ایریانا گرانڈے ، بیانسے ، ماریا کیری جیسے پاپ آئیکن کے ساتھ کام کیا ہے۔ اس سے پہلے اروشی کی ایک تصویر وائرل ہوچکی ہے ، جس میں وہ دبئی کے ایک شیخ کے ساتھ چڑیا گھڑ کا دورہ کرتی نظر آئی تھیں ۔ یہ تصویر اروشی نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی تھی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button