خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں گرمی سے بچنے کیلئے مصنوعی بارشیں

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی سے بچنے اور خلیجی ملک میں بارش کو بڑھانے کیلئے بادلوں کی مدد سے مصنو عی بارش کروائی گئی۔

بارشوں کی وجہ سے مختلف شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا جس کی وجہ سے لوگوں کو شاہراہ پر ڈرائیونگ کرنے میں مشکلات پیش آئیں ۔

مصنوعی بارش متحدہ عرب امارات میں بارشوں کو بڑھانے کے ایک مشن کا حصہ ہے جس کی مدد سے ہر سال ہونے والی اوسطاً 4 انچ بارش کو مزید بڑھایا جاسکے گا۔

مصنوعی بارش ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے کرائی گئی جو بادلوں میں الیکٹرک چارجز پیدا کرتی ہے تاکہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر بارش کی صورت اختیار کریں۔

مصنوعی بارشوں میں بادلوں کے الیکٹرک چارجز کو تبدیل کرنے کیلئے استعمال ہونے والے موجودہ نظام کی قیادت انگلینڈ میں یونیورسٹی آف ریڈنگ کے پروفیسر مارٹن امبوم کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button