خلیجی خبریں

سرائیلی فوج کی زیر نگرانی، فلسطینیوں پر حملہ 125 افراد زخمی

خلیج اردو: اسرائیلی فوج کی زیر نگرانی یہودی آبادکاروں نے فلسطینی گاؤں پر دھاوا بول دیا ،املاک کو نقصان پہنچایا اورشہریوں کو مارا پیٹا جس سے 125 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

فلسطین میں بسنے والے مسلمانوں کے لئے پل پل بھاری ہوگیا،اسرائیلی فوج کے حصار میں یہودی آبادکاروں نے مغربی کنارے میں واقع برقہ نامی گاؤں پردھاوا بول دیا،جنونی آبادکاروں نے شہریوں کو بری طرح مارا پیٹا اوراملاک کو نقصان پہنچایا،سفاک درندوں نے قبرستان کو بھی نہ بخشا اور قبر کے کتبے تک توڑ ڈالے۔

اپنی چادر اور چار دیواری کے تحفظ کے لئے فلسطینی جوانوں نےبھرپور مزاحمت کی، حملہ آوروں کو روکنے کی کوشش کی تو اسرائیلی فورسز حرکت میں آگئیں اوربراہ راست فائرنگ ،آنسو گیس کی شیلنگ بھی کرڈالی جس سے 125 سے زائد شہری زخمی ہوگئے ، بچے سہم گئے اور خواتین کو بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا۔

فلسطین کے صدر محمود عبا س نے یہودی آبادکاروں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سلامتی کونسل سے فلسطینی شہریوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
انتہا پسند صہیونی آباد کار نے 60سالہ فلسطینی خاتون کو گاڑی سے کچل کر شہید بھی کردیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button