خلیجی خبریں

یمن: سنگدل باپ نے دو سالہ بیٹے کا گلا کاٹ دیا                 

 

خلیج اردو آن لائن:

دو سالہ بیٹے کے قتل کے واقعہ کے نے یمن کو ہلا کر رکھ دیا۔ یمن کے مقامی میڈیا کے مطابق یمن کے جنوب مغرب میں واقع تائز نامی علاقے کے ایک گاؤں میں ایک سنگدل باپ نے اپنے دو سالہ بیٹے کا گلا کاٹنے کے بعد اس کی لاش کے ٹکڑے کر دیے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق باپ نے بیٹے کا گلا کاٹنے سے پہلے اس پر چاکو کے کئی وار کیے۔ اور پھر قتل کرنے کے بعد خود کو رضاکارانہ طور پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

تاہم، قتل کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

خیال رہے کہ یمن میں جاری حالیہ جنگ کی وجہ سے فراجائل انڈیکس یمن کو سب سے زیادہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ملک قرار دیا جا چکا ہے۔ یمن میں اس تنازعہ کی وجہ قانون پر عمل داری میں کمی واقع ہوئی ہے اور جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button