خلیجی خبریںعالمی خبریں

ماں نومولود بچی کو گاڑی میں بھول گئی، دم گھنٹے سے بچی جانبحق

 

خلیج اردو آن لائن:

اردن کے رسائفہ کے علاقے میں ایک ہسپتال کی پارکنگ لاٹ میں ایک ماں اپنی نومولود بچی کو گاڑی میں بھول گئی۔ دم گھٹنے سے بچی جانبحق۔

ماں کو بچی کا گھنٹوں بعد خیال آیا، تاہم تب تک بچی دم گھنٹےسے جانبحق ہوچکی تھی۔

مقامی میڈیا کے مطابق رسائفہ کے پرنس فیصل ہسپتال میں کیے جانے والے پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ بچی کی موت دودھ گلےمیں آنے کے بعد دم گھٹنے سے ہوئی۔

میڈیا کے مطابق پرنس فیصل ہسپتال میں فرانزک میڈیسن ڈیپارٹمنٹ میں رسائفہ کے پبلک پراسیکیوٹر کے حکم پر پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ جہاں ڈاکٹر احمد بنی ہانی کی سربراہی میں ایک میڈیکل کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ڈاکٹر علاء آل طوسی اور ڈاکٹر ابراہیم حبش شامل تھے۔ ٹیم نے پوسٹ مارٹم کے بعد بتایا کہ بچی کی موت قے کےدوران گلےمیں دودھ اٹکنے اور دم گھٹنے کی  وجہ سے ہوئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کےبعد بچی آخری رسومات ادا کرنےکے لیے میت لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔

تاہم، میڈیا کے مطابق سیکیورٹی سروسز نے بچی کی موت کے حوالے سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ اور ابتدائی رپورٹ کےمطابق ماں نے بچی کو ہسپتال کی نرسری میں لانے کی بجائے گاڑی میں ایک طویل وقت کے لیے چھوڑا۔ جس کے بعد موت واقع ہوئی۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button