خلیجی خبریںعالمی خبریں

بحرین اور کویت میں مقیم افراد کو بھی خوشخبری، کورونا ویکسین کے استعمال کی اجازت دے دی گئی

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے بعد اب خلیجی ریاستوں کویت اور بحرین نے بھی دو الگ الگ ویکسینز کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ بحرین کی جانب سے چینی ساختہ کووِڈ-19 کی ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔جبکہ بحرین نے امریکی دواساز کمپنی فائزر کی جرمن کمپنی بائیواین ٹیک کے اشتراک سے تیار کردہ ویکسین کے استعمال کی منظوری دی تھی۔
العربیہ نیوز کے مطابق بحرین میں اب چینی دوا ساز کمپنی سائنو فارم کی تیار کردہ ویکسین استعمال کے لیے ننھی خلیجی ریاست میں دستیاب ہوگی۔اس سے پہلے گذشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات نے اس ویکسین کے استعمال کی منظوری دی تھی اور اس کے کلینیکی نتائج کے حوالے سے بتایا تھا کہ یہ کرونا وائرس کے علاج میں 86 فی صد موٴثر ہے۔

بحرین میں 77سو سے زیادہ افراد نے سائنوفارم کی ویکسین کی آزمائشی جانچ میں حصہ لینے کے لیے اپنا اندراج کرایا تھا۔

بحرینی حکومت نے قبل ازیں عوام کو ویکسین مفت مہیا کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک اس نے اس ضمن میں اپنے پروگرام کا اعلان نہیں کیا ہے۔ دوسری جانب کویت کی وزارتِ صحت نے امریکا کی دواساز کمپنی فائزر کی جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کے اشتراک سے تیار شدہ کووِڈ-19 کی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی ہے۔کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی کونا کے مطابق ”ادویہ کی رجسٹریشن اور نگرانی کے شعبہ اور محکمہ صحتِ عامہ برائے ویکسین رجسٹریشن اور تجزیہ کی ایک مشترکہ کمیٹی نے ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔
“کویت کی وزارتِ صحت کے اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری برائے نگرانی خوراک اور ادویہ ڈاکٹرعبداللہ البدر نے بتایا ہے کہ ”کمیٹی نے ویکسین کے تحفظ اور معیار کی تصریحات کے مکمل جائزے کے بعد ہنگامی استعمال کی منظوری دی ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button