خلیجی خبریں

بحرین کیلئے نئے ملٹی انٹری ای ویزا کا اعلان،سرکاری اور نجی شعبوں میں ٹرینر یا ٹرینی کے لیے بھی ویزہ جاری کیا جا سکتا ہے

خلیج اردو
دبئی: بحرین میں قومیت، پاسپورٹ اور رہائشی امور کے محکمے نے ایک نیا ملٹیپل انٹری ای ویزا متعارف کرایا ہے۔

بحرین نیوز ایجنسی (بی این اے) کے مطابق یہ ویزا تربیتی مقاصد کے لیے دیا جائے گا جو چھ ماہ کے لیے ویلیڈ ہوگا۔ یہ اپنے ہولڈر کو اسی مدت کے لیے مملکت میں رہنے کی اجازت دیتا ہے۔

یہ ویزا بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد الخلیفہ کی قیادت میں این پی آر اے سروس کو بڑھانے کے لیے 24 اقدامات کا حصہ ہے۔ یہ اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنے کے لیے وزیر داخلہ جنرل شیخ راشد بن عبداللہ الخلیفہ کی ہدایات کے مطابق بھی ہے۔

این پی آر اے نے کہا ہے کہ ویزے میں چھ ماہ کی توسیع کی جا سکتی ہے۔ دلچسپی رکھنے والے 60 بحرینی درہم کی فیس کے ساتھ www.evisa.gov.bh کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔

ویزا سرکاری اور نجی شعبوں میں ٹرینر یا ٹرینی کے لیے جاری کیا جا سکتا ہے۔

درخواست دہندگان کو متعلقہ ادارے کا ایک خط منسلک کرنا چاہیے جس میں تربیت کے بارے میں تفصیلات ہوں اور پاسپورٹ کی ایک کاپی جس کی مدت چھ ماہ سے زیادہ ہو،

ویب سائٹ پر موجود فارمز میں دیگر معلومات کو پُر کرنا بھی درخواست کے عمل کا حصہ ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button