خلیجی خبریںعالمی خبریں

بی جے پی ترجمان کا گستاخانہ بیان، قطر اورکویت نے بھارتی سفیروں کو طلب کرلیا

خلیج اردو: بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے اسلام اور نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی پر عرب ممالک میں عوام کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد سرکاری سطح پر بھی ردعمل سامنے آرہا ہے۔

بی جے پی ترجمان کی جانب سےگستاخانہ بیان پر قطر نے بھارت کے سفیرکو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔

قطری وزارت خارجہ کے مطابق دوحا میں بھارتی سفیر کو طلب کرکےگستاخانہ بیان پر احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔

قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ بھارتی حکمران جماعت کی ترجمان کے بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔

ادھر قطرکے بعدکویت نے بھی بھارت کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔

کویتی وزارت خارجہ کے مطابق بھارتی سفیرکودین اسلام سے متعلق گستاخانہ بیان پر احتجاجی مراسلہ دیاگیا۔

کویتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکمران جماعت کی ترجمان کے بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button