خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

امارات میں مقیم پاکستانی عید پر وطن واپسی کے لیے پہلے سے بکنگ کروا لیں

خلیج اردو: اماراتی ٹریولنگ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ ہوائی جہازوں کے ٹکٹ 15 مئی سے مہنگے ہوجائیں گے اسلئے پاکستانیوں کے لیے بہتر ہو گا کہ وہ اپنی ٹکٹس کی بکنگ پہلے سے کروا لیں۔

امارات کی ٹریولنگ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ ’اپریل میں ٹکٹوں کے اوسط نرخوں میں 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مارچ کے مقابلے میں اپریل کے دوران ٹکٹ کے نرخ مستحکم رہے‘۔

ٹریولنگ سروسز کی سپیشلسٹ کمپنی ویجو نے بتایا کہ اپریل کے دوران امارات آنے جانے والی پروازوں کے ٹکٹوں کے اوسط نرخ 446 ڈالر (1638 درہم) رہے جبکہ مارچ میں صورتحال مختلف تھی۔

438 ڈالر (1608 درہم) میں ٹکٹ دستیاب تھا۔امارات سے بیرونی ممالک کی پروازوں کے ٹکٹ کی اوسط قیمت 446 ڈالر ماہ رواں کے دوران ریکارڈ کی گئی۔ مارچ میں یہ ٹکٹ 464 ڈالر میں دستیاب تھا تقریبا تین فیصد کی کمی ہوئی ہے۔الریس کمپنی کے ڈپٹی ایگزیکٹیو چیئرمین محمد جاسم الریس نے کہا کہ’ ٹکٹ کے نرخوں پر کئی پہلو اثر انداز ہوتے ہیں سب سے اہم یہ ہے کہ ٹکٹوں کی مانگ کتنی ہے۔
دوسرا اہم سبب یہ ہے کہ مانگ کے حوالے سے فضائی کمپنیوں کے پاس کتنی نشستیں ہیں۔علاوہ ازیں سفری پابندیاں بھی ٹکٹ کے نرخوں پر اثر انداز ہوتی ہیں اور ہوں گی۔

العابدی ٹریولنگ کمپنی کے چیئرمین سعید العابد نے کہا کہ ’اپریل میں مارچ کے مقابلے میں ٹکٹوں کے نرخ مستحکم رہے۔ کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوئی البتہ مالدیپ اور سیشلز جیسے سیاحتی مقامات کے لیے پروازوں کا معاملہ اس سے مستثنی رہا۔سعید العابد کا کہنا ہے کہ’ بعض بڑی مارکیٹوں خصوصا یورپی ممالک کے لیے سفر کی طلب کافی کم ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ’ پندرہ مئی سے فضائی ٹکٹوں کے نرخ رفتہ رفتہ بڑھیں گے۔ موسم گرما میں طلب بڑھے گی اور ٹکٹ بھی مہنگے ہوں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button