پاکستانی خبریںخلیجی خبریں

دمشق ائیرپورٹ پر اسرائیلی بمباری کی وجہ سے دونوں رن وے غیر فعال

خلیج اردو: دمشق ائیرپورٹ پرگزشتہ روز اسرائیلی فورسز کی جانب سے بمباری سے آپریشن مکمل طور پر معطل ہوگیا ہے جسکی وجہ سے پی آئی اے کو بھی کراچی تا دمشق پرواز کو منسوخ کرنا پڑا-

پی آئی اے کی پرواز پی کے 135 170 مسافروں کو لے کر کل علی الصبح روانہ ہونی تھی

دمشق سے واپسی کی پرواز پی کے 136 نے بھی 169 مسافروں کو لے کر واپس آنا تھا

تاہم رن وے مکمل طور پر غیر فعال ہونے کے باعث ان پروازوں کو منسوخ کردیا گیا

اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے نے اپنے بیان میں بتایا کہ مسافروں کو پیش آنے والی زحمت کیلیے معذرت خواہ ہیں تاہم آپریشنل حالات کی بنا پر یہ فیصلہ ناگزیر تھا-

انہوں نے کہا کہ رن وے کے بحال ہوتے ہی پرواز کی دوبارہ تیاری کرلی جائے ورنہ متبادل ذرائع سے مسافروں کو روانہ کیا جائے گا اور اس سلسلے میں بذریعہ پی آئی اے کال سینٹرتمام مسافروں کو مطلع کیا جارہا ہے-

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button