خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

برازیل کی پرانا ریاست لاجسٹک کا مرکز بننے کیلئے متحدہ عرب امارات کی تقلید کرتی ہے:گورنر

خلیج اردو: ایک ملین سے زیادہ آبادی کے ساتھ ملک کی چوتھی بڑی معیشت برازیل کی پرانا ریاست کے گورنر نے کہا ہے کہ انکی ریاست لاجسٹک کا مرکز بننے کیلئے متحدہ عرب امارات کی تقلید کر رہی ہے۔ کارلوس رابرٹو ماسا راتنہو جونیئر جو ایک بڑے کاروباری وفد کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے ورکنگ دورے پر ہیں نے امارات نیوز ایجنسی ،وام کو بتایا کہ ہم متحدہ عرب امارات کی طرح لاجسٹک مرکز بننے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں ۔ گورنر نے کہا کہ ان کی ریاست اور متحدہ عرب امارات کے درمیان معاشی تعلقات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ متحدہ عرب امارات سے کھاد خریدنے کے لیے 100 ملین ڈالر کے معاہدے پر بات چیت آخری مرحلے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ رواں ہفتے مکمل ہونے کا امکان ہے۔ اس وقت متحدہ عرب امارات پرانا کا 16 واں سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ اس سال کے پہلے نو ماہ کے دوران مجموعی دو طرفہ تجارت 359.16 ملین ڈالر تھی۔ متحدہ عرب امارات کو برآمدات 221.76 ملین ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے درآمدات تقریبا 137.4 ملین ڈالر تھیں۔ اسی مدت کے دوران متحدہ عرب امارات کو اہم برآمدات پولٹری (گوشت اور آفل) تھیں جو کل برآمدات کا 67.7 فیصد، کیمیائی لکڑی کے گودے (9.98 فیصد)، سونا (2.81 فیصد) اور چینی (2.2 فیصد) ہیں۔ متحدہ عرب امارات سے اہم درآمدات تیل، پٹرولیم مصنوعات اور متعلقہ مواد اور کھادیں تھیں جو کہ مجموعی درآمدات کا 89 فیصد ہیں۔ راتنیو جونیئر نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات کی ترقی خاص طور پر انفراسٹرکچر اور سیاحت کے شعبوں میں ترقی سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرا متحدہ عرب امارات کا دوسرا دورہ ہے۔ میں نے 2012 میں اس ملک کا دورہ کیا لیکن صرف ڈھائی دن گزارے اور میں اس بات سے متاثر ہوا کہ اس علاقے میں کتنی تیزی سے ترقی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر ایک حیرت انگیز چیز ہے۔ متحدہ عرب امارات کے 11 روزہ دورے کے دوران گورنر کی قیادت میں کاروباری وفد حکومتی عہدیداروں اور کاروباری عہدیداروں سے ملاقات کرے گا۔ انہوں نے ایکسپو 2020 دبئی کا دورہ کیا اور برازیل کے پویلین میں اس خصوصی سیکشن کا مشاہدہ کیا جو پرانا کے پرکشش مقامات کو اجاگرکرتا ہے۔ راتنہو جونیئر نے کہا کہ ایکسپو ان مواقع کو ظاہر کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے جو ہماری ریاست نہ صرف متحدہ عرب امارات بلکہ پوری دنیا کو پیش کرتی ہے۔ انہوں نے ابو ظبی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے فرسٹ وائس چیئرمین ڈاکٹر علی بن حرمل الظہری سے ایکسپو میں ملاقات کی اور ابوظبی اور پرانا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران الظہری نے نشاندہی کی کہ برازیل ابوظبی اور متحدہ عرب امارات کے اہم تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے اور دونوں ممالک کی اقتصادی صلاحیتیں کاروباری اداروں کو مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے ساتھ ساتھ برازیل میں اماراتی سرمایہ کاری بڑھانے میں مدد دیتی ہیں۔ ملاقات کے بعد دونوں فریقوں نے برازیل اور اماراتی تاجروں کے درمیان بزنس ٹو بزنس میچ میکنگ سیشن منعقد کیے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button