خلیجی خبریںعالمی خبریںمتحدہ عرب امارات

سعودی ولی عہد نے دنیا کے سب سے بڑے تیرتے صنعتی کمپلیکس کا اعلان کر دیا

خلیج اردو 17 نومبر 2021
سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے آج آکزاگون کے قیام کا اعلان کیا جو نیوم کپمنی کے ماسٹر پلان کا حصہ ہے۔
اس موقع پر پر ولی عہد نے کہا کہ آکزاگون سعودی عرب کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا جو وژن 2030 کے تحت ہمارے مقاصد کو پرا کرے گا۔یہ منصوبہ مستقبل میں صنعتی ترقی کیلئے دنیا کے نقطہ نظر کو نئی سوچ مہیا کرے گا۔ اس منصوبے سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے

 

شہزادہ سلمان نے نیوم شہر کے تیزی سے ترقی حاصل کرنے کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے سعودی عرب کی تجارت کو مزید بڑھانے میں مدد ملے گی۔آکزاگون نیوم شہر کیلئے دنیا کی پہلی مربوط بندرگاہ اور سپلائی چین ایکو سسٹم قائم کرے گا جس کے ذریعے بندرگاہ،لاجسٹکس اور ریل کی سہولت کو جوڑا جائیگا۔

 

چین ایکو سسٹم سے سرمایہ کاروں کو تیز رفتار ڈیلیوری کی سہولت میسر ہوگی۔صحت،تعمیر،ٹیکنالوجی،توانائی،کمیونیکیشن سمیت سات مختلف شعبے آکزاگون کی صنعتی ترقی کا مرکز ہیں۔۔۔

SOURCE: KHALEEJTIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button