خلیجی خبریں

نیوکلیئر بم بنانے کی صلاحیت ہے پر اس بارے میں ابھی فیصلہ نہیں کیا: ایران

خلیج اردو: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیرکمال خرازی کا کہنا ہےکہ ایران نیوکلیئر بم بنانےکی صلاحیت رکھتا ہے لیکن تاحال اس کا فیصلہ نہیں کیا ہے کہ ہمیں بم بنانا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر کا کہنا ہےکہ کچھ ہی دنوں میں 60 فیصد یورینیئم افزودہ کرنےکی ہماری صلاحیت سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ ہم بہ آسانی 90 فیصد تک یورینیئم افزودہ کرنےکی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران تکنیکی اعتبار سے نیوکلیئر بم بنانےکی صلاحیت رکھتا ہے لیکن تا حال ہم نے ابھی تک نیوکلیئر بم بنانےکا کو ئی فیصلہ نہیں کیا۔

عرب میڈیا سے بات کرتے ہوئےکمال خرازی کا کہنا تھا کہ ایران اپنے میزائل پروگرام اور علاقائی پالیسی پر کبھی بات چیت نہیں کرےگا۔

2018 میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور امریکا کے درمیان 2015 میں طے پانے والا معاہدہ توڑنے کے بعد نئے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے کی بحالی کے لیے رواں برس مارچ کے مہینے سے ایران کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کیے جا رہے ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button