خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

مرکزی بنک کا ایکسپو 2020 کے آفیشل ماسکوٹس والے چاندی کے سکے جاری کرنے کا اعلان

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے مرکزی بنک نے ایکسپو 2020 دبئی کے آفیشل ماسکوٹس کی شبیہہ والے چاندی کے سکے کو جاری کردی کا اعلان کردیا ، یہ اس عالمی نوعیت کے ایونٹ کی مناسبت سے اپنی نوعیت کا دوسرا یادگاری سکہ ہے – متحدہ عرب امارات کی طرف سے ایکسپو 2020 کے انعقاد موقع پر پہلے سونے اور چاندی کے یادگاری سکے جاری کیئے گئے – ان سکوں کے ذریعے متحدہ عرب امارات کی ان کاوشوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے جو کہ اس نے اس ایونٹ کی کامیابی کیلئے کیں – چاندی کے یہ 40 گرام وزن والے سکے 2020 تعداد میں جاری ہونگے ۔ اس کے سامنے کی جانب ایکسپو 2020 کے ماسکوٹس اور دبئی کے مشہور لینڈمارک مقامات ہونگے ۔ سکے کی دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے انگریزی اور عربی میں تحریر نام ہونگے –

یہ تمام یادگاری سکے ایکسپو 2020 کے آفیشل سٹورز پر فروخت کیلئے دستیاب ہونگے جبکہ انہیں اسی مقصد کیلئے نیوزی لینڈ منٹ کی ویب سائیٹ پر بھی جاری کیا جائے گا – ان کی تعارفی قیمت فی سکہ 180 ڈالرز (662 درہم) رکھی گئی ہے ۔ یہ سکے مزکری بنک کے صدر دفتر اور شاخوں میں دستیاب نہیں ہونگے – ایکسپو 2020 دبئی یکم اکتوبر 2021 سے شروع ہوکر 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گی ۔ اس میں 191 ممالک کی شرکت ہورہی ہے اور دنیا بھر سے کئی ملین افراد اسے دیکھنے آرہے ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button