خلیجی خبریں

سعودی عرب کے بازاروں میں بھی کرسمس پر سجاوٹ کی اشیاء فروخت کیلئے پیش

خلیج اردو: کرسمس کے موقع پر سعودی عرب کے بازاروں میں بھی کرسمس کیلئے سجاوٹ کی اشیاء فروخت کیلئے پیش کی گئی ہیں جن میں لوگ کافی دلچسپی لے رہے ہیں۔

سعودی عرب میں گزشتہ 7 برس سے مقیم امریکی خاتون سڈنی ٹرن بل نے عرب نیوز کو بتایا کہ جب وہ شروع میں سعودیہ آئی تھیں تو کرسمس سختی سے گھروں کے اندر ہی منایا جاتا تھا، یہ کہانیاں بھی سننے کو ملتی ہیں کہ لوگ چھپ چھپا کر کرسمس ٹری ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتے تھے اور خوشیاں مناتے تھے اور جیسے امریکا میں کرسمس کے موقع پر بازاروں میں رونق نظر آتی ہے وہ یہاں دیکھنے کو نہیں ملتی۔

تاہم ان کا کہنا ہے کہ اب ماضی کے مقابلے میں حالیہ برسوں میں تبدیلی آئی ہے اور مارکیٹوں میں کرسمس سے متعلق اشیا فروخت کیلئے پیش کی جانے لگیں ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ سعودی عرب میں مذہبی رواداری کی فضا بہتر ہورہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button