خلیجی خبریںسپورٹس

عمان میں ٹی 20 ورلڈ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

خلیج اردو: سلطنت آف عمان میں ٹی 20 ورلڈکپ کا میلہ سج گیا۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں ثقافتی رنگ بکھر گئے۔ پہلے میچ میں میزبان ٹیم اور پپوا نیو گنی آمنے سامنے میدان میں اترے ہیں۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ عمان میں شروع ہو گیا۔ کرکٹ دیوانوں کا جوش وخروش دیدنی ہے۔ ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں میزبان عمان نے پپوا نیو گنی کے خلاف ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ ٹاس جیتنے پر عمان کے کپتان ذیشان مقصود کا کہنا تھا کہ پچ باولرز کیلئے سازگار ہے، سپنرز کیلئے مددگار ثابت ہو گی۔

آج ہی امارات کے میدان میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش اور سکاٹ لینڈ کا مقابلہ ہو گا۔ دبئی میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے تما م کوویڈ ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔ کل ویسٹ انڈیز کیخلاف وارم اپ میچ کھیلیں گے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی اور عالمی کپ دو مرحلوں میں کھیلا جائے گا۔ پہلے مرحلے کا آغاز آج سے ہو رہا ہے جس میں 8 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

پہلے راؤنڈ کے گروپ اے میں سری لنکا، آئرلینڈ، نیدر لینڈز اور نمیبیا شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، سکاٹ لینڈ، پاپوانیوگنی اور میزبان عمان شامل ہیں، دونوں گروپس سے ٹاپ ٹو ٹیمیں سپر 12 کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ سپر 12 کے گروپ 1 اور گروپ 2 میں پہلے سے 8 ٹیمیں موجود ہیں جس میں گروپ اے میں انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ 2 میں پاکستان کے ساتھ بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button