خلیجی خبریں

پاکستان اور سعودی عرب کی جانب سے دنیا بھر میں دہشتگردی کی مذمت،کشمیر سمیت مختلف تنازعات پر مشترکہ موقف اپنانے کے عزم کا اظہار

خلیج اردو

ریاض: پاکستان، سعودی عرب سیاسی و سیکیورٹی امور پرسپریم تعاون کمیٹی کا اجلاس ۔۔ وزیرخارجہ بلاول نے مشترکہ مقاصد کے حصول، تمام شعبوں میں تعلقات میں وسعت دینے کے عزم کا اظہارکیا ۔ فریقین نے دہشتگرد سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ ہم آہنگی کی اہمیت پرزوردیا ۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب سیاسی و سیکیورٹی امور پر سپریم تعاون کمیٹی کا پہلا مشترکہ وزارتی اجلاس، پاکستان اور سعودی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر، افغانستان، یمن اور شام سمیت دیگر مسائل پر گفتگو جاری رکھنے جبکہ بلاول بھٹو کی جانب سے سعودی عرب کے تحفظ، سلامتی کے لیے بھرپور پاکستانی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سپریم تعاون کمیٹی کی مشترکہ صدارت کی۔ اجلاس میں فریقین نے علاقائی اور عالمی ماحول کا جائزہ لیا، تنازعہ کشمیر سمیت مشترکہ تشویش کے تمام امور زیر غور آئے۔ فریقین نے دہشتگرد سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ ہم آہنگی کی اہمیت پر زوردیا۔

 

اجلاس میں سائبر سیکیورٹی، انسداد دہشتگردی، مالی معاونت، منظم جرائم، منشیات کی اسمگلنگ، منی لانڈرنگ روکنے کے لیے کاوشوں کے عزم کو دہرایا گیا۔اجلاس میں پاک، سعودیہ خارجہ، دفاع، داخلہ وزارتوں، سلامتی، انٹیلی جنس کے سینئر حکام بھی شریک ہوئے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button