خلیجی خبریں

حرم شریف میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب کا انعقاد

خلیج اردو: مکۃ المکرمہ کے حرم شریف میں کعبۃ اللہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر مکہ سمیت آئمہ کرام نے شرکت کی۔

ہر سال یکم شعبان کو حرم شریف مکہ میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب منعقد ہوتی ہے۔ امسال اس تقریب میں گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل، آئمہ کرام اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

غسل کعبہ کے موقع پر بیت اللہ شریف کے اندرونی حصے کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا گیا جس کے بعد اسے اعلیٰ ترین خوشبوؤں سے معطر کیا گیا۔

اس موقع پر انتہائی روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔ سیکڑوں سیکیورٹی اہلکاروں نے غسل کعبہ کی تقریب کے موقع پر بیت اللہ شریف کے گرد حصار قائم کر رکھا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button