
خلیج اردو: صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النھیان کو متحدہ عرب امارات کے 50ویں قومی دن کے موقع پر برادر اور دوست ممالک کے شاہوں ، صدور اور امیروں کی طرف سے مبارکبادی پیغامات موصول ہوئے ہیں – نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النھیان کو بھی اسی موقع کی مناسبت سے ایسے ہی مبارکبادی پیغامات ملے ہیں –