خلیجی خبریں

کورونا وائرس: سعودی پولیس نے کرفیو آرڈرز کی خلاف ورزی کرنے پر 34 افراد کو گرفتار کرلیا-

حکام نے 34 افراد کے خلاف تمام مطلوبہ کاروائیاں کیں اور کچھ افراد کو پبلک پراسیکیوشن کے
حوالے کردیا۔

سکیورٹی حکام کی طرف سے کرفیو آرڈر کو نافذ کرنے کے لئے مملکت کے تمام خطوں میں کی جانے والی کوششوں کی روشنی میں ، سعودی پولیس نے 34 شہریوں اور رہائشیوں کو قواعد کی خلاف ورزی کرنے اور حکومت کی جانب سے کی گئی احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات پر عمل نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

ریاض پولیس نے دو سعودی شہریوں کو گرفتار کیا جو ایک ویڈیو میں نظر آئے تھے جہاں یہ کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رہائشی محلے میں لاپرواہی سے ڈرائیونگ کررہے تھے ، محلے میں ہوائی فائر کرتے ہوئے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے پر فخر محسوس کرتے ہوئے اپنی فوٹیج آن لائن پوسٹ کررہے تھے۔

ریاض پولیس نے ایک سعودی شہری کو بھی گرفتار کیا ، جس نے گورنریٹ میں ایک رہائشی سے زبانی طور پر بدسلوکی کی – ایک اور رہائشی کو گرفتار کیا گیا تھا جو بغیر لائسنس پلیٹ کے گاڑی چلا رہا تھا اور کرفیو کی خلاف ورزی کرنے پر فخر محسوس کررہا تھا۔

اسیر میں ، پولیس ایک خاتون شہری کی شناخت کرنے اور اسے گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ، جب وہ ایک ویڈیو میں گاڑی چلا کر کرفیو کی خلاف ورزی کررہی تھی-

قاسم ریجن میں ، سیکیورٹی حکام نے ڈلیوری درخواستوں کے متعدد ملازمین کو اس وقت پکڑا جب وہ لوگوں کو اپنی گاڑیوں کے اندر لے جارہے تھے اور پولیس اسٹیشن سے گزرتے ہوئے سیکیورٹی افسران سے انھیں چھپانے کی کوشش کر رہے تھے۔

قاسم ریجن میں سکیورٹی حکام نے لوگوں کو اپنی گاڑیوں میں لے جانے کے دوران الیکٹرانک ایپلی کیشنز سے متعدد ڈلیوری ملازمین کو گرفتار کرلیا ۔ انھوں نے 3 بنگلہ دیشی رہائشیوں کو بھی گرفتار کیا جو احتیاطی اقدامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حجام کو اپنی رہائش گاہ پر لے گئے تھے-

جازان کے علاقے میں ، پولیس نے پاکستانی رہائشیوں کو گرفتار کرلیا جنہوں نے کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی رہائش گاہ کو عارضی حجام کی دکانوں میں تبدیل کردیا تھا۔

پولیس نے دو یمنی باشندوں کو بھی گرفتار کیا جنہوں نے پابندی کے وقت کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خود کو کارڈ بورڈ میں چھپا رکھا تھا ، جبکہ دوسرا اس کی ریکارڈنگ کررہا تھا۔

مشرقی صوبے میں ، حکام نے ایک سعودی شخص کو گرفتار کیا جو کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی ویڈیو بنا رہا تھا اور حفر البطین گورنری کے رہائشیوں کو بھی ایسا کرنے پر اکسارہا تھا۔

Source : Khaleej Times
19 April 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button