خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

کورونا وائرس: متحدہ عرب امارات میں 1311 ایکٹیو کوویڈ 19 کیسز، 793 بازیافت اور 1 موت کی رپورٹ

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت و روک تھام میں جمعہ کو 793 بازیافتوں کے ساتھ کوویڈ 19 کے 1،311 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

اب تک 113,928 نئے کرونا ٹیسٹ کروائے گئے ہیں اور مجموعی طور پر ٹسٹ کرنے کی یہ شرح 17.1 ملین سے زیادہ تک پہنچ گئی ہے۔

جمعہ کے روز ، متحدہ عرب امارات میں نمازیوں کیلئے مساجد آٹھ ماہ بعد نماز جمعہ کے لئے کھولی گئیں تو نمازیوں میں سخت حفاظتی اقدامات ، بشمول فیس ماسک اور سماجی دوری کا مشاہدہ کیا گیا جبکہ 30 فیصد گنجائش کے ساتھ مساجد میں نماز جمعہ ادا کی گئی۔

عالمی آبادی کی اکثریت کو اس کرونا وائرس کا شکار ہونے کا شدید خطرہ اب بھی موجود ہے جس نے 65 ملین سے زیادہ افراد کو متاثر کیا اور اب تک کم از کم 15 لاکھ جانیں نگل گیا۔

ویکسین وائرس انفیکشن سے لڑنے میں ہماری مدد کرے گی اور اس بیماری کا سبب بننے والے سارس-کووی 2 وائرسز کو یکجان ہونے سے روکے گی، تاکہ کم سے کم کوویڈ 19 کو کے وائرس کو کم مہلک بنایا جاسکے۔

فائزر / بائیو ٹیک نے وائرس کیخلاف سب سے پہلے دواسازی کی کوشش کرکے تاریخ رقم کردی تھی جس کے نومبر میں پہلے نتائج سامنے آئے اور اب برطانیہ اگلے ہفتے اس ویکسین کا باقاعدہ لانچ/آغاز کرے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button