خلیجی خبریں

تمام اقسام کے ویزوں کے حامل افراد کو عمان میں داخلے کی اجازت دے دی گئی

 

خلیج ارو آن لائن:

سلطنت عمان کی جانب سے شہریوں اور رہائشیوں کے علاوہ باقی تمام افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔ تاہم، اب عمانی حکام کی جانب سے جمعے کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ وہ 7 اپریل کو لگائی گئی پابندیاں ختم کرنے جا رہےہیں۔

ٹائمز آف عمان کے مطابق اب تمام اقسام کے ویزوں کے حامل افراد کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

عمانی سول ایوایشن اتھارٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ”متعلقہ حکام کے ساتھ مشاورت کے مطابق سابق سرکلر کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔ لہذا اب تمام اقسام کے ویزوں کے حامل افراد کو سلطنت میں داخلے کی اجازت ہوگی”۔

خیال رہے کہ اس پہلے سلطنت عمان کی جانب سے 7 اپریل کو اعلان کیا گیا تھا کہ سلطنت میں صرف عمانی رہائشیوں اور شہریوں کے علاوہ دیگر افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button