
خلیج اردو
14 جنوری 2021
ریاض : سعودی عرب نے شہریون کو 12 ممالک سفر کرنے کے حوالے سے انتباہ جاری کیا ہے۔ یہ معلومات سعودی وزارت داخلہ کے حکام کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ ان بارہ ممالک میں شام ، لبنان ، یمن ، ایران ، ترکی ، افغانستان ، لیبیا ، وینزویلا ، بیلاروس ، آرمینیا ، صومالیہ اور کانگو شامل ہیں۔
یہ انتباہ ان ممالک میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہونے کے بعد سے جاری کی گئی ہے تاکہ شہریون کو محفوظ بنایا جا سکے۔ تاہم اگر مخصوصی حالات میں ان ممالک کیلئے سفر درکار ہو تو اس کیلئے حکام سے اجازت نامہ درکار ہے۔
ان ممالک میں رہنے والے سعودی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی صحت کا خاص خیال رکھے اور اپنی معلومات آپ کو متعلقہ سعودی ایمبیسی میں رجسٹر کریں۔
Source : Khaleej Times