خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

کووڈ: شارجہ نے اجتماعات اور پارٹیوں کے لئے نئے اصول جاری کردئیے۔

خلیج اردو: شارجہ میں مضافاتی اور دیہاتی امور کے شعبہ (DSVA) نے کووڈ 19 کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے شادیوں اور دیگر معاشرتی مواقع کے لئے تازہ ترین رہنما اصول جاری کردیے ہیں۔

حکام نے زیادہ سے زیادہ 20 افراد پر مشتمل معاشرتی اجتماعات کی منظوری دی ہے ، جن کو اپنے درمیان چار میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنا ہے۔ تقریب شروع ہونے سے پہلے مہمانوں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جائے گا اور مقام کی مناسب وینٹیلیشن ہونی چاہئے۔

مہمانوں کو جسمانی رابطوں سے گریز کرنا چاہئے جیسے مصافحہ اور ایک دوسرے کو گلے ملنا۔ حکام نے بتایا کہ چہرے کے ماسک کا استعمال ہر وقت لازمی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر ٹیبل پر چار افراد کو بیٹھنے کی اجازت ہے اور سینٹائزنگ کا سامان ہمیشہ ساتھ ہی ہونا چاہئے۔

ڈی ایس وی اے کے ایک عہدیدار نے خلیج اردو کو بتایا کہ عارضے کے پھیلاؤ پر لگام ڈالنے کے لئے حکام امارات میں بھرپور کوویڈ ۔19 آگاہی مہم چلا رہے ہیں۔

حکام نے امارات کے دیہی علاقوں میں ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کرنے کے لئے 40 گھروں کا دورہ کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم کے دوران کوویڈ 19 میں کیسز میں اضافے کے بعد شارجہ میں سخت احتیاطی اقدامات نافذ العمل ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button