خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ابوظہبی پولیس نے بسوں کی لین میں گاڑی چلانے پر 400 درہم جرمانہ عائد کرنے کی عوامی تنبیہہ کردی۔

خلیج اردو: ابوظہبی پولیس نے جمعرات کے روز گاڑی چلانے والوں کو یاد دہانی کرائی کہ وہ ڈرائیونگ کے دوران بسوں اور ٹیکسیوں کے لئے متعین لین کا استعمال نہ کریں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ اس قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں 400 درہم کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

پولیس ، روڈ استعمال کرنے والوں میں شعور بیدار کرنے کے لئے ایک سوشل میڈیا مہم کے ایک حصے کے طور پر ، والدین سے گزارش کرتی ہے کہ وہ بچوں کو اگلی نشست پر نہ بٹھائیں ، سڑک پر دھیان دیں اور ٹریفک لائٹس سے جمپ نہ کریں، تیزرفتاری سے گریز اور حدود اور لین ڈسپلن کا خیال رکھیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button