خلیجی خبریں

اسرائیل اور ترکیہ کے مابین سفارتی تعلقات مکمل طور پر بحال ہوگئے

خلیج اردو: اسرائیلی وزیراعظم یائر لاپد اور ترک صدر طیب اردوان نے مشترکہ اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور ترکیہ کے مابین تعلقات مکمل طور پر معمول پر آگئے ہیں۔

دونوں ممالک نے اپنے سفیروں اور قونصل جنرلز کو بھی دوبارہ تعینات کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے ساتھ تعلقات کی بحالی علاقائی استحکام سمیت معاشی، تجارتی اور سیاحتی شعبوں کے لیے بہت اہم ہے۔

ترک صدر اردوان نے انقرہ میں سفیروں کی ایک تقریب میں کہا کہ تعلقات بحال ہونے سے ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کرسکیں گے۔

اسرائیل کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ایلون اُشپز اور ترک ڈپٹی وزیر خارجہ سدات اونال نے گزشتہ روز ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے سفارتی تعلقات مکمل طور پر بحال کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

اسرائیل کے صدر آئیزیک ہرزوگ نے کہا کہ پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہم سب کے لیے اہم ہیں، تمام مذاہب کے پیروکار، مسلم، یہودی اور عیسائی ایک ساتھ امن کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button