خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

عوام سوشل میڈیا پر پھیلے کرونا کے جعلی طریقہ علاج کی پیروی نہ کریں۔ اماراتی وزارت صحت کی تنبیہ

خلیج اردو: ہوشیار، خبردار۔۔۔۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے الرٹ جاری کیا ہے کہ عوام سوشل میڈیا پر کوویڈ 19 کے علاج اور روک تھام کے بارے میں پھیلے اور ہونیوالے جعلی دعووں اور سفارشات پر یقین نہ کریں اور ایسے پلیٹ فارمز سے دور رہیں۔

ہفتہ کے روز جاری کیے گئے بیان میں وزارت صحت اور روک تھام (MOHAP) نے سوشل میڈیا پر پھیلے کوویڈ 19 کے علاج کی افواہوں کی تردید کی ہے ، جس میں سرکاری صحت کے حکام سے رابطہ کیے بغیر ، روزانہ یا ہفتہ وار بنیادوں پر ایک بار مختلف وٹامن لینا بھی شامل ہے۔
موہپ نے ایسے لوگوں سے اپیل کی جنہیں کوویڈ 19 کی علامات ہیں کہ وہ صحت کے حکام سے رابطہ کریں اور افواہوں کو نظرانداز کریں اور وزارت صحت کی سرکاری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر اس کے سرکاری اکاؤنٹس سے درست معلومات حاصل کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button