خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دُبئی میں کورونا ٹیسٹ کے جعلی سرٹیفکیٹ فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

خلیج اردو: اماراتی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دُبئی میں غیر قانونی طور پر کورونا ٹیسٹ کے جعلی سرٹیفکیٹ کی فروخت میں ملوث ایک گینگ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو ٹریول ایجنسی کی آڑ میں جعلی سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کا دھندہ کر رہا تھا۔ حکام نے اس ٹریول ایجنسی کے ریجنل ایجنٹ کے دفتر کو بھی سیل کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دُبئی میں تجارتی امور اور صارفین کے تحفظ کے ادارے کو کسی نے شکایت بھیجی تھی کہ ایک ٹریول و ٹور ایجنسی کی جانب سے لوگوں سے فیس وصول کر کے انہیں کورونا ٹیسٹ کے سرٹیفکیٹ دیئے جا رہے ہیں۔

اس ٹریول ایجنسی کی جانب سے واٹس ایپ پر بھی یہ سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کے لیے تشہیری مہم میں دعوی کیا گیا تھا کہ اب پیسے ادا کر کے گھر بیٹھے ہی کورونا ٹیسٹ کی نیگیٹو رپورٹ حاصل کی جا سکتی ہے۔ ایجنسی نے ٹیسٹ کے لیے رقم کی ادائیگی آن لائن ذریعے سے ادا کرنے کی شرط رکھی تھی۔جبکہ ٹیسٹ کے لیے پیشگی وقت حاصل کرنے کے بعد آن لائن فیس بھی ادا کرنا ہوتی تھی۔ کنزیومر رائٹس کے متعلق ادارے سے کہنا تھا کہ صرف ہیلتھ اتھارٹیز ہی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ جاری کر سکتی ہیں۔ کسی بھی تجارتی ادارے کو کورونا ٹیسٹ کرنے اور اس کی رپورٹ جاری کرنے کا اختیار نہیں دیا گیا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button