خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی اور ابوظہبی کے مابین بس سروس دوبارہ شروع ہوگئی

خلیج اردو: روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) نے اعلان کیا ہے کہ دبئی اور ابوظہبی کے درمیان E101 بس شٹل دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔

انٹر سٹی بس سروس دبئی کے ابن بطوطہ بس اسٹیشن سے شروع ہوگی اور ابوظہبی کے مرکزی بس اسٹیشن تک جائے گی۔

پبلک ٹرانسپورٹ ایجنسی ، آر ٹی اے کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ عادل شکری نے کہا کہ یہ راستہ دونوں امارات کے درمیان ماس ٹرانزٹ ذرائع کے انضمام اور مسافروں کی ہموار نقل و حرکت کے لیے اہم ہے۔”

آر ٹی اے نے سواروں کو یاد دلایا ہے کہ ماسک کا استعمال اور سماجی دوری سمیت تمام کوویڈ حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔

ابوظہبی جانے والوں کو درج ذیل پروٹوکولز پر عمل کرنا ہوگا۔

ابوظہبی نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں ویکسین والے شہریوں ، رہائشیوں اور زائرین کے داخلے کے قوانین میں نرمی کی تھی۔ دارالحکومت میں داخل ہونے کے بعد ، ویکسین زائرین کے لیے مزید جانچ کی ضرورت نہیں ہے۔

منفی پی سی آر رزلٹ کے ساتھ نان ویکسنیٹڈ افراد کو داخلے کے بعد چار اور آٹھ دن اضافی ٹیسٹ لینا ہوں گے۔ ڈی پی آئی ٹیسٹ کے نتائج کے ساتھ داخل ہونے والوں کو تین اور سات دن پی سی آر ٹیسٹ لینا ہوں گے۔

مزید برآں ، متعدد عوامی مقامات ویکسینٹڈ افراد کے لیے ہی محدود ہیں۔ ان میں شاپنگ سینٹرز ، ریستوران ، کیفے اور دیگر تمام ریٹیل آؤٹ لیٹس شامل ہیں ، بشمول دیگر مقامات جیسے جم ، تفریحی سہولیات اور کھیلوں کی سرگرمیاں ، ہیلتھ کلب ، ریزورٹس ، عجائب گھر ، ثقافتی مراکز اور تھیم پارکس یہ سب اس فہرست میں شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button