خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی ایئر شو 2021 ، ہوابازی شعبے کی بحالی میں دبئی کے کردار کا عکاس ہوگا

خلیج اردو: دبئی ایئر شو 2021 جس کا انعقاد 14 سے 18 نومبر 2021 تک دبئی ورلڈ سنٹرل میں ہونے جارہا ہے ، عالمی وباء سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں دبئی کی کامیابی کا کلیدی اظہار ہوگا ، یہ فضائی ہوابازی صنعت کی مکمل بحالی کی جانب درست سمت میں سفر کا عکاس بھی ہوگا – صدر سول ایوی ایشن اتھارٹی ، چیئرمین ابوظہبی ایئرپورٹس اور امارات ایئرلائن و گروپ کے چیف ایگزیکٹو عزت مآب شیخ احمد بن سعید المکتوم نے دبئی کی جانب سے ہوابازی شعبے میں پیشرفت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال اس حوالے سے کئی اہم سنگ میل عبور کیئے گئے ، دبئی نے عالمی وباء سے نمٹ کر حالات سے باہر نکلنے میں فعالیت اور موثر کارکردگی کو دکھایا ، اس امر کا بھی اعتماد و یقین ہے کہ ہوابازی شعبے کے کلیدی کدار کے تعاون سے سفری آپریشنز بڑھانے اور صارفین کا مکمل اعتماد بحالی کرنے میں کامیابی نصیب ہوگی ۔ دبئی ایئر شو 2021 اس حوالے سے اہم کردار کا حامل ہوگا اور یہ دبئی کو عالمی منظرنامہ میں ایروسپیس کا مرکز بنانے کو تقویت بخشے گا – وزیر مملکت برائے دفاع کے ملٹری ایڈوائزر اور دبئی ایئرشو کی ملٹری کمیٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل سٹاف پائلٹ اسحاق صالح البلوشی کا کہنا تھا کہ دبئی ایئر شو کیلئے برسوں سے مختلف دفاعی وفود کے ساتھ قریبی رابطہ رکھ کر کام کیا جاتا رہا ہے ، حالیہ عالمی وباء کے دوران یہ عمل ورچوئل انداز میں جاری رکھا گیا اور اب ایئرشو میں ان پرسن میٹنگز کیلئے تیاریاں ہوئی ہیں ، اس صنعت میں مثبت احساسات ہیں اور کاروباری تسلسل کیلئے مانگ ہے ، یہ ایئر شو ان مقاصد کے حصول میں بہت معاون ہونے کے ساتھ سٹریٹجک ترقی اور نئی شراکت داریوں کے قیام کا باعث ہوگا – انہوں نے کہا کہ یہ ایئر شو ، ہوابازی ، ایروسپیس ، دفاعی صنعت کو کاروبار میں واپس لانے کا باعث بنے گا ، اس با ایئر شو میں بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے اور سبھی اس ایونٹ کے موقع پر میٹنگز کے منتظر ہیں – متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں دنیا کے کئی ممالک کے ساتھ قرنطینہ سے آزاد سفری راہداریوں کو کھولا ہے جوکہ دبئی میں بڑی تعداد میں سیاحوں اور وزیٹرز کی آمد کا باعث ہوگا ۔ دبئی ایئرپورٹس نے حال ہی میں ڈی ایکس بی کے ٹرمینل کو 15 ماہ کی بندش کے بعد کھول دیا تھا جوکہ ایئرپورٹس کی مکمل بحالی کی جانب بڑی پیشرفت ہے ، یہاں 2021 میں 28 ملین مسافروں کی آمد متوقع ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button