خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی اور بھارت میں متنازع ریاست کشمیر میں بنیادی ڈھانچےکی تعمیرکا معاہدہ

خلیج اردو: بھارت اور امارت دبئی کے درمیان متنازع ریاست جموں و کشمیر میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں سرمایہ کاری کا ایک معاہدہ طے پایا ہے۔

بھارتی حکومت نے سوموار کو اس ضمن میں امارت دبئی کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت دست خطوں کی اطلاع دی ہے لیکن اس نے اس معاہدے کی مالی قدر کے کوئی اعدادوشمار جاری نہیں کیے ہیں۔

نئی دہلی حکومت نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت دبئی کشمیر میں صنعتی پارکوں، آئی ٹی ٹاورز، کثیرالمقاصد ٹاور، لاجسٹک مراکز، میڈیکل کالج اور ایک خصوصی اسپتال سمیت بنیادی ڈھانچے کی تعمیرمیں مالی معاونت کرے گا۔

بھارت کے مرکزی وزیراور حکمران بھارتیہ جنتاپارٹی کے لیڈر پیوش گویل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ریاست جموں وکشمیرجس رفتار سے ترقی کا سفر طے کررہی ہے،دنیا نے اب اس کو تسلیم کرنا شروع کردیا ہے۔‘‘انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ دبئی کے مختلف اداروں نے جموں و کشمیرمیں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہرکی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں شامل دبئی کی جانب سے بھارت کے5 اگست 2019ء کودستورہند کی دفعہ 370 کو ختم کرنے اورریاست جموں وکشمیرکو دویونین علاقوں میں تقسیم کرنے کے اقدام کےبعد اس متنازع اورحساس علاقے میں سرمایہ کاری کا یہ پہلا غیرملکی سمجھوتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button