خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی کامر سٹی نے عالمگیر ای کامرس کے نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے آپریشن شروع کردیا

خلیج اردو: مشرق وسطی، افریقہ اور جنوبی ایشیا کے خطے( ایم ای اے ایس اے) کے پہلے ای کامرس فری زون، دبئی کامر سٹی نے تجارتی بنیادوں پر کام شروع کردیا ہے۔ یہ فری زون لائسنس یافتہ ای کامرس کمپنیوں کی ترقی کو فروغ دیتے ہوئے کاروبار اور مربوط خدمات کے قیام کے لئے ہموار مدد فراہم کرتا ہے۔کمپنیاں لاجسٹکس ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں عالمی شراکت داروں کے فراہم کردہ منفرد سروس پیکجز سے بھی فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ دبئی کامر سٹی نے فری زون کے ترقیاتی مرحلے کے پہلے حصے میں صرف دو ماہ کے اندر اپنی 30 فیصد سہولیات کی لیز نگ میں کامیابی حاصل کی ہے ، جو 3ارب 20کروڑ درہم کی سرمایہ کاری کے ساتھ 21لاکھ مربع فٹ سے زیادہ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔دبئی کامرسٹی کے کسٹم آفس نے کام شروع کر دیا ہے ، جو 24/7 دستیاب ہے ۔ فری زون "ارلی برڈ مہم” کے ذریعے تجارتی امور کے آغاز کے طور پر سرمایہ کاروں کے لیے خصوصی لانچ آفرز بھی فراہم کر رہا ہے۔ ستمبر کے وسط تک جاری رہنے والی یہ مہم دبئی کمر سٹی کے صارفین کو فری زون کے اندر اپنے کاروبار قائم کرنے پر 50 فیصد تک بچت کا موقع فراہم کرتی ہے۔ ڈی اے ایف زیڈاے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد الزرعوني نے کہا کہ ہم نے تجارتی کاموں کے پہلے مرحلے میں جو کچھ حاصل کیا وہ ای کامرس کے مستقبل اور خطے میں اس کی ترقی کو تیز کرنے کے حوالے سے ایک اہم کامیابی ہے۔ دبئی کامر سٹی دبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب أم رمول کے علاقے میں واقع ہے۔ ایک مکمل کاروباری سیٹ اپ اور کسٹم سپورٹ کے علاوہ ، یہ ای کامرس حکمت عملی سے متعلق مشاورت ، خطے میں ای کامرس کے قواعد و ضوابط کے بارے میں رہنمائی اور گودام اور ترسیل کی آخری منزل سمیت لاجسٹک حل فراہم کرتا ہے۔ اس لانچنگ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے دبئی کامرسٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر، ڈی ویر فارسٹر نے کہا کہ ” ارلی برڈ مہم ” سرمایہ کاری کی کئی ترغیبات میں سے ایک ہے جو دبئی کامرسٹی اپنے نئے صارفین کو فراہم کرتی ہے کیونکہ ہم کمپنیوں کے قیام کے لئے 50 فیصد تک رعایت فراہم کررہے ہیں۔ دبئی کامرسٹی ایک حقیقی گیم چینجر ہے جو اپنی نوعیت کی پہلی سلوشنز، خدمات اور تمام سائز اور پس منظر کے کاروبار کرنے کی دعوت دیتا ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button