خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی ایکسپو 2020 نے مفت ٹکٹ دینے کا اعلان کردیا

خلیج اردو:متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ایئر لائن نے دبئی میں ہونے والی ایکسپو کا ایک روز کے لیے مفت ٹکٹ دینے کا اعلان کردیا، یہ سہولت مخصوص مسافروں کے لیے ہوگی۔

امارتی میڈیا کے مطابق اایمریٹس ایئر کا کہنا ہے کہ دبئی آنے والے مسافروں کو ایکسپو 2020 دیکھنے کے لیےایک دن کا مفت ٹکٹ فراہم کیا جائے گا، یہ پیشکش یکم اکتوبر سے 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گی۔
دبئی ایکسپو میں شرکت کرنے والے ایسے مسافر جو امارات ایئر کے ذریعے ان تاریخوں میں متحدہ عرب امارات آئیں گے انہیں ایک دن کا مفت ٹکٹ فراہم کیا جائے گا۔

مفت ٹکٹ کی آفر ان ٹرانزٹ مسافروں کے لیے بھی ہوگی جو ایمریٹس ایئر کے ذریعے سفر کر رہے ہوں گے اور ان کا دبئی میں قیام 6 گھنٹے سے زائد کا ہوگا۔

ایئرلائن کا مزید کہنا تھا کہ دبئی ایکسپو کے لیے مفت ٹکٹ کے دن کا انتخاب مسافر کا اختیار ہوگا۔ مسافر یکم اکتوبر سے 31 مارچ 2022 تک کی کوئی بھی تاریخ کو ایکسپو دیکھنے کےلیے مخصوص کرسکتے ہیں۔

ایکسپو میں شرکت کرنے کے لیے مفت ٹکٹ کے حصول کے مرحلے کو مزید آسان بناتے ہوئے ایمریٹس ایئر نے ویب سائٹ پر ای میل ایڈریس فراہم کیا ہے جس کے ذریعے اعلان کردہ تاریخوں میں ایمریٹس ایئر سے سفر کرنے والے اپنا اندراج کروا سکتے ہیں۔

ایئر لائن نے یہ بھی کہا ہے کہ پرواز منسوخ یا تبدیل ہونے کی صورت میں ٹکٹ کارآمد نہیں رہے گا تاہم مسافر نئے ٹکٹ کے لیے کلیم کر سکیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button