خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی ایکسپو 2020: قانونی چارہ جوئی کیلئے نئے پروگرام کا آغاز

خلیج اردو: دبئی کورٹس کے ڈائریکٹر جنرل طارش عيد المنصوری نے گورنمنٹ کونسل کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران ایکسپو 2020 دبئی میں “ڈیجیٹل قانونی چارہ جوئی پروگرام” کا آغاز کیا ہے۔

اس پروگرام کا مقصد دبئی کی جامع ترقی سے آگاہ رہتے ہوئے تکنیکی قانونی چارہ جوئی کرنا اور دبئی حکومت کی ہدایات کے مطابق تخلیقی طریقے اختیار کرتے ہوئے عدالتی سماعتوں کو مستقل طور پر ایک دوری سے کرنے کے حوالے سے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی سفارشات پر عمل درآمد کرنا ہے۔

المنصوری نے بتایا کہ “ڈیجیٹل قانونی چارہ جوئی پروگرام” کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور عدالتی خدمات کو ڈیجیٹل طور پر تبدیل کرنا ہے، یہ کامیابی ٹیم ورک ، عدالتی اور انتظامی اداروں کے تعاون اور کوششوں کا نتیجہ ہے۔

المنصوری نے کہا کہ دبئی کی عدالتیں اپنے نظام میں ترقی کا عمل جاری رکھیں گی اور انصاف کے نظام کو فروغ دینے اور اس میں ترمیم کرنے کے لیے سائلین اور وکلاء سے مشورے لئے جائیں گے۔

اس حوالے سے دبئی کی پہلی مثالی عدالت کے چیف جج ، حمد السبوسي نے کہا کہ ڈیجیٹل قانونی چارہ جوئی کا پروگرام ججز ، وکلاء ، ماہرین اور مقدمے کے فریقین کی سہولت کے لئے ہے۔

یہ ایک انٹرایکٹو آن لائن اسمارٹ سسٹم ہے جو آسانی سے ایک گھنٹے کے اندر استعمال میں لایا جاسکتا ہے اس میں درخواست کی رجسٹریشن ، معاون دستاویزات اور رپورٹس کو منسلک کرنا ، ڈیجیٹل دستخط ، صارفین کی شناخت کی آن لائن تصدیق سمیت کیس کے تمام مراحل کا احاطہ کیا گیا ہے۔

اس طرح کے پروگرام سے ججز اور قابل محکموں کو مقدمات کی پیروی کرنے ، سزا سنانے اور آن لائن عمل درآمد کا اختیار دیتے ہیں۔

اس حوالے سے دبئی کورٹس کے نظر ثانی جج أحمد إبراهيم سيف نے کہا کہ دبئی کا عدالتی نظام ایک منصفانہ نظام پر مبنی ہے، یہ پروجیکٹ ہماری انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے تاکہ قانونی چارہ جوئی کے طریقہ کار کو تیار کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button