خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی ایکسپو: تیسرے امریکی صدر کے پاس موجود نادر قرآنی نسخہ بھی نمائش کیلئے پیش

خلیج اردو: تیسرے امریکی صدر تھامس جیفرسن کے پاس موجود 18 ویں صدی عیسوی کا قرآن پاک کا نادر نسخہ دبئی میں جاری نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔

سابق امریکی صدر تھامس جیفرسن کے پاس موجود 1764 میں شائع ہونے والا قرآن پاک کا تاریخی نسخہ دبئی میں جاری نمائش میں امریکی پویلین میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔

دو جلدوں پر مشتمل قرآن پاک کے علاوہ مکہ کا فریم کیا ہوا نقشہ بھی لکڑی کے کریٹ میں محفوظ کر کے ارتعاش اور درجہ حرارت سے محفوظ رکھنے والے سینسرز کے ساتھ دبئی لایا گیا ہے۔

واشنگٹن کی لائبریری آف کانگریس میں محفوظ قرآن پاک کا نادر نسخہ دبئی میں سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

1801 سے 1809 تک امریکا کے صدر رہنے والے تھامس جیفرسن کے بارے میں لوگوں کا خیال ہے کہ انہوں نے قرآن پاک کا یہ نسخہ اپنی نوجوانی میں وکالت کی تعلیم کے دوران حاصل کیا۔

جیفرسن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہیں دنیا کے مختلف مذاہب کے بارے میں جاننے میں بہت دلچسپی تھی اور وہ قرآن پاک کے الفاظ کو قانونی کوڈز کے طور پر بھی استعمال کیا کرتے تھے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button