خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی: جنرل سٹور میں ڈکیتی اور مالک پر حملہ آور ہونیوالے گروہ کو جیل بھیج دیا گیا۔

خلیج اردو: ایک گروسری شاپ پر ڈکیتی اور اس کے مالک پر حملہ کرنے کے جرم میں دبئی کی کریمنل کورٹ نے تین غیر ملکی باشندوں کے ایک گروہ کو ایک سال قید اور 1700 درہم جرمانے کی سزا اور اسکے علاوہ جیل کی مدت پوری کرنے کے بعد انہیں ملک بدر کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

پولیس کی تفتیش کے مطابق ، یہ معاملہ جون 2020 کا ہے ، جب ایک گروسری کے مالک نے ایک گروہ کے ذریعہ حملہ کرنے کی رپورٹ درج کی تھی – جس نے اس کے پیسے بھی چوری کیے تھے۔

متاثرہ کے بیان کے مطابق ، تین ایشیائی غیر ملکی باشندوں نے اس سے رقم چوری کرنے سے پہلے اس کے ساتھ زیادتی کی اور اسے مارا پیٹا۔

پولیس نے فوری طور پر سی آئی ڈی افسران کی ایک ٹیم تشکیل دی تاکہ معاملے کی تفتیش اور ملزم کی شناخت کی جاسکے۔

ٹیم نے ملزمان کی شناخت کے لیے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا اور ملزمان کی رہائش گاہ پر ان کی گرفتاری کے لیے تلاشی شروع کی گئی۔ تینوں ملزمان نے جرم کا اعتراف کیا اور انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button