
خلیج اردو: دبئی کورٹ آف فرسٹ انسنس میں ایک گھریلو ملازمہ پر مقدمہ چل رہا تھا ، جس پر اس کے کفیل سے تقریبا ایک ملین درہم چوری کرنے کا الزام ہے۔ ریکارڈ کے مطابق ، یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ نوکرانی نے760000 درہم، پچاس ہزار ڈالر، اور تین ہزار کویتی دینار چوری کیے جو مکمل 979900 درہم بنتے ہیں۔
کفیل ، جو 43 سالہ لبنانی گھریلو خاتون ہے ، نے گواہی دی کہ ملزمہ گذشتہ سال مارچ سے بر دبئی میں واقع اس کے گھر پر کام کر رہی تھی۔ “میں نے دیکھا کہ وہ بہت کم رقم چوری کررہی تھی۔ میں نے اس کو ایک دن کہا کہ چوری بند کرو۔ واقعے کے دن ، میرے شوہر نے مدعا علیہ کو دیکھا کہ وہ پہلی منزل پر جا رہی ہے اور پھر کالے بیگ کے ساتھ لوٹتے ہوئے گھر سے باہر نکل رہی تھی۔ دوسرے دن وہ فرار ہوگئی۔
دبئی پولیس نے نوکرانی کو دو ہفتوں کے بعد اجمان کے ایک مکان سے گرفتار کیا ، جہاں وہ روپوش تھی اور ملک سے باہر اسمگل ہونے کی منتظر تھی۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ نوکرانی نے چوری کی واردات کا اعتراف کیا اور کہا کہ اس نے یہ رقم کسی دوسرے مشتبہ شخص کے حوالے کردی تھی جو اس رقم سمیت ملک چھوڑ گیا تھا۔