خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ورلڈ ٹریول ایوارڈز میں دبئی مشرق وسطیٰ کا معروف ترین سیاحتی شہر قرار

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کو سیاحتی صنعت کے پروگرام ورلڈ ٹریول ایوارڈز میں مشرق وسطیٰ کا سب سے معروف سیاحتی مقام قرار دیا گیا ہے۔

دبئی کو فی الوقوت جاری میگا ایونٹ ایکسپو 2020 کی وجہ سے عالمی شہرت حاصل ہے اور اس کے علاوہ شہر کا سیاحتی شعبہ کرونا وائرس کے بعد سیاحت کی بحالی میں اہم خدمات کی وجہ سے اپنا سکہ منوا چکا ہے

اس کے علاوہ پالم جمیرہ میں واقع ‘دی ویو’ کو بھی مشرق وسطیٰ کی ‘تازہ ترین مقبول سیاحتی مقام’ قرار دیا گیا ہے۔

عرب میزبانی کے شعبے میں جمیرہ النسیم ہوٹل کو مشرق وسطیٰ کا سب سے بہترین ہوٹل قرار دیا گیا۔اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات ہی کے راس الخیمہ کو مشرق وسطیٰ کا مقبول ترین ایڈونچر سیاحتی مقام قرار دیا گیا۔ ابو ظہبی بھی سپورٹس کے سیاحتی مقام کا ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔

یہ ایوارڈز دنیا بھر کے نامور ٹریول، سیاحتی اور مہمان نوازی کے برانڈز کی فہرست میں سے چن کر دئیے گئے ہیں۔ اس فہرست کی تشکیل میں ایک سال کا طویل عرصہ لگایا گیا تھا۔

پھر اس فہرست پر سیاحتی صنعت کے پروفیشنلز اور عوام سے ووٹنگ کروا کر سب سے زیادہ ووٹ لینے والوں کو کامیاب قرار دیا گیا

تنظیم کے سربراہ گراہم کک کے مطابق "ہمارے ایوارڈ یافتہ ادارے مشرق وسطیٰ میں اپنے متعلقہ شعبوں میں سب سے بہترین سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ ہماری جانب سے انہیں ایوارڈ جیتنے پر ڈھیروں مبارک ہو۔ یہ تمام ادارے سیاحت اور سفر کی بحالی میں بہت اہم کردار ادا کررہے ہیں۔”

متحدہ عرب امارات کے علاوہ ہمسایہ ملک عمان کو بھی ایوارڈ نوازا گیا جس میں "معروف ترین ثقافتی مقام "اور "مشرق وسطیٰ کا مقبول ترین ہنی مون اسٹیشن” کے ایوارڈز شامل ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button